موبائل میں موجود قرآنِ پاک کو بغیر وضو کے پڑھنا
سوال
موبائل میں موجود قرآنِ پاک کو بغیر وضو کے پڑھا جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
موبائل کی اسکرین پر اگر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو وضو کے بغیر نہ چھوا جائے، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے وضو کے بغیر چھونے میں اور قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے میں مضائقہ نہیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200652
تاریخ24-11-2019

