قسطوں پر خرید وفروخت کا حکم
سوال
قسطو ں پر سامان خریدنا کیسا ہے؟
جواب
قسطوں پر خریدوفروخت جائز ہے، لیکن اس کے صحیح ہونے کے لیے درج ذیل شرائط کی رعایت ضروری ہے:
۱- معاملہ متعین ہو کہ نقد کا معاملہ کیا جارہا ہے یا ادھار؟
۲- مدت متعین ہو۔
۳- مجموعی قیمت (اور قسط کی رقم) متعین ہو۔
۴- کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں اس میں اضافہ (جرمانہ) وصول نہ کیا جائے، اگر معاملہ کرتے وقت یہ شرط لگائی گئی تو پورا معاملہ ہی فاسد ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200631
تاریخ24-11-2019

