بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گواہوں کی موجودگی میں نیا مہر بیان کرنے سے نکاح کی تجدید نہیں ہوگی

سوال

اگر مرد اور عورت تین گواہوں کے درمیان یہ بتائیں کہ ان کانیا مہر 100000 روپے ہے، تو کیا نکاح کی تجدید ہو گئی ہے؟

جواب

گواہوں کی موجودگی میں صرف نیا مہر بیان کرنے سے نکاح کی تجدید نہیں ہوگی۔ اگر کسی وجہ سے نکاح کی تجدید لازم ہو تو مجلسِ نکاح میں شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول بھی ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200617
تاریخ24-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں