قرآنِ مجید کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانا
سوال
کیا بغیر وضو قرآنِ مجید کو ہاتھ لگا سکتے ہیں؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں؟
جواب
بغیر وضو، قرآنِ مجید کو بلاحائل چھونا جائز نہیں ہے۔
وفي المعجم الصغیر لسلیمان بن أحمد الطبراني:
"حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو زَكَرِيَّا الدِّينَوَرِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَابٍ الْحُصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لايَمَسُّ الْقُرْآنَ إِلَّاطَاهِرٌ".
(با ب الیاء ،من اسمه یحیی،ج:۲، ص:۲۷۷،ط: المکتب الإسلامي، دار عمار، بیروت عمان)
ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: قرآنِ مجید نہ چھوئے، مگر پاک آدمی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

