ماہ واری وقت سے پہلے آنا
سوال
میری بیوی کو 28 اکتوبر کو بیماری ہوئی تھی اور 4 نومبر کو ختم ہوئی تھی۔20 نومبر کو دوبارشروع ہوئی، کیا وجہ ہو سکتی ہے؟مطلب ٹائم سے پہلے شروع ہوئی بیماری؟
جواب
شرعاً پندرہ دن کے وقفہ سے ماہ واری آسکتی ہے، طبی اعتبار سے بھی یہ درست ہے، یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ مزید تسلی کے لیے کسی اچھی طبیبہ (خاتون ڈاکٹر) سے رجوع فرمالیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200605
تاریخ23-11-2019

