عورت کے لیے مرد کی آواز سننے کا حکم
سوال
کیا ایک لڑکی ایک لڑکے کی آواز سن سکتی ہے یانہیں؟ لذت کے لیے نہیں، بلکہ ضرورت کے لیے؟
جواب
عورت کے لیے فی نفسہٖ مردکی آواز سنناجائزہے، مثلاً بیان اور تلاوت وغیرہ سننا۔ اور بوقتِ ضرورت،بقدرِ ضرورت گفتگوبھی کرسکتی ہے۔ البتہ اگرمردکی آواز کی وجہ سے خوفِ فتنہ ہو اورذہن میں پراگندہ خیالات پیداہونے کااندیشہ ہوتوممنوع ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200597
تاریخ23-11-2019

