بل جمع کرنے پر دکان دار کا اضافی چارجز لینا
سوال
آج کل دوکانوں پر یوٹیلٹی بلز جمع کیے جاتے ہیں، اکثر دکان دار اس پر اضافی چارچز لیتے ہیں، کیا یہ لینا جائز ہے؟
جواب
دوکان دار جو بل جمع کرتے ہیں، ان کو ہر بل جمع کرنے کے کمپنی پیسے دیتی ہےاور کمپنی کی جانب سے ان پر اضافی چارجز لینے کی پابندی بھی ہوتی ہے؛اس لیے دکان داروں کا کسٹمر اور صارفین سے بل جمع کرنے پر الگ سے چارجز لینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200559
تاریخ22-11-2019

