انسانی استعمال کے برتن میں بکری کو کھلانا
سوال
میں اپنی نانی کے ہاں گیا تو وہاں جو پتیلی میں چائے بچی، وہ انہوں نے بکری کے سامنے رکھ دی، بکری نے پورا منہ ڈال کر وہ چاٹ لی، میں نے کہا: یہ کیا؟ تو کہا کہ بکری حلال جانور ہے ، پتیلی دھولیں گے، شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، آپ کی نانی کی بات درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200558
تاریخ22-11-2019

