بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’میعذاللہ‘‘ یا  ’’معزاللہ‘‘  نام رکھنا

سوال

’’میعذاللہ‘‘ یا  ’’معزاللہ‘‘  نام رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

’’میعذاللہ‘‘  یا ’’معزاللہ‘‘ نام رکھنا درست نہیں ہے، ’’معز ‘‘ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ  میں سے ایک نام ہے، جس کے معنی ہیں: عزت دینے والا، عزت عطا کرنے والا۔ لہٰذا ’’معزاللہ‘‘ نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے ’’عبدالمعز‘‘  نام رکھ سکتے ہیں۔

اور اگر مقصود  ’’معیذاللہ‘‘ ہے،  تو یہ نام رکھنا بھی درست نہیں. البتہ فقط ’’معیذ‘‘ (ذ)کے ساتھ یہ نام رکھ سکتے ہیں، ’’معیذ ‘‘ کے معنی ہیں پناہ دینے والا۔(القاموس الوحید ِص:1140ادارہ اسلامیات کراچی)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200545
تاریخ21-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں