حق مہر نہ ہونے کی تعبیر
سوال
میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا نکاح ہو رہا ہے، لیکن حقِ مہر کی رقم میرے پاس ابھی نہیں ہے، لیکن حقیقت میں شادی شدہ ہوں۔
جواب
اگر دلہن کو دیکھا ہے تو دنیا کی نعمتوں کے ملنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور اگر دلہن کو نہیں دیکھا تو مالی مشکلات کی طرف اشارہ ہے کہ خواب دیکھنے والا مالی مشکلات میں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200530
تاریخ21-11-2019

