مدرسہ میں باجماعت نماز پڑھنا
سوال
ہم نے ایک مدرسہ شروع کیا ہے اس میں تقریباً 100 سےزائد بچے پڑھتے ہیں اور عصر مغرب عشاء اور فجر کی نماز با جماعت پڑھتے ہیں، کیا ہمارا مدرسے میں نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب
جائز ہے، البتہ مسجد میں نمازپڑھنے کا ثواب نہیں ملے گا۔ مسجد میں جماعت کا ثواب الگ ہے جو مسجد کے ساتھ ہی مخصوص ہے؛ اس لیے اگر کوئی عذر نہ ہو تو افضل یہ ہے کہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کریں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200526
تاریخ21-11-2019

