بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کمپنی کی طرف سے انشورنس شدہ موٹر سائیکل استعمال کرنا

سوال

ہماری کمپنی میں تقرری کے بعد کمپنی کی طرف سے ہمیں موٹر سائیکل ملتی ہے، جو موٹر سائیکل  ملتی ہے وہ کمپنی کی ملکیت ہوتی ہے اور کمپنی اس کی انشورنس بھی کرواتی ہے، ہمیں صرف استعمال کے لیے موٹر سائیکل  ملتی ہے، اس کی انشورنس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوتا، اب کیا یہ موٹر سائیکل  لینا ہمارے لیے جائز ہو گا یا نہیں؟

جواب

آپ جس کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں وہ کمپنی اگر خود موٹر سائیکل کی انشورنس کرواتی ہے، اس سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، آپ کو وہ موٹر سائیکل محض استعمال کے لیے دی جاتی ہے تو ایسی  موٹر سائیکل استعمال کرنے میں شرعاً  کوئی حرج نہیں، ایسی موٹر سائیکل کا استعمال آپ کے لیے جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200499
تاریخ20-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں