مہران کا معنی
سوال
’’مہران‘‘ نام کا معنی بتائیں!
جواب
’’مہران‘‘ فارسی زبان کالفظ ہے، یہ ’’مہر‘‘ (بمعنیٰ آفتاب) سے بنا ہے۔ اس نام کا بادشاہ بھی گزرا ہے، اور خراسان اور سندھ میں دریا کا نام ہے۔ اسی طرح کسی صاحبِ فضل وکمال کا نام بھی رکھا گیا ہے۔ (فرہنگ فارسی : 745 ط: دارالاشاعت کراچی) فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200495
تاریخ20-11-2019

