خواب میں بچے کا پیشاب کرنا
سوال
میں نےخواب دیکھا کہ ایک بچہ میرے اوپر پیشاب کر رہاہے، اس کی تعبیر کیا ہے؟ خواب میں نے فجر کے بعد یا شاید پہلے اور کئی بار دیکھا۔ میرے سامنے فضلہ پاخانہ ہے اور کبھی میں اپنے اوپر پیشاب کرہا ہوں۔ میں پریشان ہوں، آپ اس کی تعبیر مجھے بتادیجیے۔
جواب
اگر آپ کا بیٹا کمائی کررہا ہے تو اس کی آمدن ناجائز ہونے کی علامت ہے، اور اگر آپ کا بیٹا کمائی کرنے والا نہیں ہے تو آپ اپنی آمدنی پر غور کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200461
تاریخ18-11-2019

