عام دوکانوں سے ملنے والے گوشت کا حکم
سوال
آج کل دوکانوں میں جو گوشت بکتا ہے اس کے بارے میں معلوم نہیں کہ شیعہ نے ذبح کیا یا کسی غیر مسلم نے اور بسم اللہ پڑھی کہ نہیں پڑھی، کیا ایسا گوشت کھانا جائز ہے؟
جواب
مسلمانوں کے ملک میں جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ ذبیحہ مسلمان کا نہیں ہے اور جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ مسلمان نے جان بوجھ کر تسمیہ چھوڑی ہے اس وقت تک مسلمان ملک کا ذبیحہ حلال ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200422
تاریخ17-11-2019

