ڈاکٹر اسرار کو سننا
سوال
بعض علماء کہتے ہیں کہ ڈاکٹر اسرار احمد کا تعلق مستشرقین سے ہے، لہذا انہیں سننا جائز نہیں، آپ کی راہ نمائی درکار ہے۔
جواب
ہمارے علماء کی رائے کے مطابق ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے بعض افکار اور طرزِ فکر سے اختلاف تو کیا جاسکتاہے، لیکن انہیں مستشرق قرار دینا درست نہیں ہے، ان کی بعض آراء سے اختلاف کی گنجائش کے ساتھ ان کے بیانات سننے کی گنجائش تو ہے، لیکن عوام یا کم علم لوگ ان کے صحیح یا قابلِ اشکال افکار کی تمییز نہیں کرسکیں گے؛ اس لیے عوام اور نا پختہ افراد کے لیے ڈاکٹر صاحب اور ان کی فکر کے حاملین کے دروس میں شرکت اور لٹریچر سے استفادہ کرنے کو مفید و مناسب نہیں سمجھتے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

