بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دمام جا کرعمرہ کرنا ہو تو احرام کہاں باندھے؟

سوال

میں اور والد صاحب اسلام آباد سے براستہ ’’دمام‘‘ عمرہ کے لیے جارہے ہیں تو احرام کہاں سے باندھیں؟ دمام ائیرپورٹ سے احرام باندھ سکتے ہیں؟ دمام ائیرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام ہے۔ احرام کے لیے صحیح مقام کا تعین فرمائیں۔

جواب

’’دمام‘‘ چوں کہ میقات سے باہر ہے؛ لہذا دمام ایئر پورٹ پر قیام کے دوران احرام باندھ سکتے ہیں، پاکستان سے ہی احرام باندھ کر جانا لازم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200403
تاریخ16-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں