گھٹنہ کھل جانے (ظاہر ہونے) سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
سوال
کیا گھٹناکھل جانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی مفصل جواب عنایت فرما دیں!
جواب
گھٹنہ اگرچہ ستر کا حصہ ہے، لیکن چوں کہ ستر کھلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے؛ اس لیے گھٹنے کے کھلنے سے بھی وضو نہیں ٹوٹے گا۔ البتہ بیوی کے علاوہ کسی دوسرے کے سامنے بلا ضرورت گھٹنا کھولنا گناہ کی بات ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200360
تاریخ14-11-2019

