بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بالوں پر بھورا رنگ لگانا

سوال

کیا سر کے بالوں پر بھوری ڈائی جو آج کل چل رہی ہے، لگا سکتے ہیں اس کی شرعاً کیا حقیقت ہے?

جواب

سیاہ رنگ سے ڈائی کرنا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ بقیہ رنگ بالوں میں لگانا درست ہے۔  مرد اور عورت دونوں کا حکم یک ساں ہے۔ باقی آج کل رائج ڈائی میں کوئی الگ خصوصیت ہے تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ معلوم کرلیں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200345
تاریخ13-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں