گھر کی دیواریں گرانے کی تعبیر
سوال
خواب میں دیکھا کہ میں نے اپنے کمرے کی دیواریں ایک ایک کرکے چاروں اطراف کی گرا دی ہیں، مگر چھت اس کے باوجود اپنی جگہ پر مستحکم قائم ہے۔ خواب دیکھنے کا وقت ٢:٣٥ کا ہے۔ برائے مہربانی تعبیر کی طرف راہ نمائی فرمائیں۔
جواب
خواب دیکھنے والا اپنے کاروبار کا خود نقصان کررہا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200319
تاریخ12-11-2019

