حاویہ نام رکھنا
سوال
بھتیجی کے لیے ’’حاویہ‘‘ نام پسند آیا ہے. والد کا نام مبشر ہے، حاویہ کے ساتھ دوسرا نام کون سا لگایا جائے ’’حاویہ نور‘‘، ’’حاویہ مبشر‘‘ یا کوئی اور ?
جواب
’’حاویہ‘‘ کے مختلف معانی ہیں، ان میں سے ایک معنیٰ ہے: " سانپ کا منتر کرنے والی"۔ اس معنیٰ کے لحاظ سے یہ نام مناسب نہیں۔
لہذا مذکورہ نام کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
جو بھی نام منتخب کریں، اس کے ساتھ والد کا نام ’’مبشر‘‘ لگانا زیادہ مناسب ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

