بیماری سے شفا کے لیے وظیفہ
سوال
والدہ محترمہ کو لیٹے لیٹے بہت چکر آتے ہیں، علاج سے فائدہ نہیں ہورہا ہے. دعا فرمادیجیے اور کوئی وظیفہ عنایت فرمادیجیے.
جواب
اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کو عافیت کے ساتھ جلد سے جلد شفاءِ کاملہ عطا فرمائے! آمین!
آپ کی والدہ کے لیے ایک مختصر سا وظیفہ یہ ہے کہ وہ تین سو تیرہ (۳۱۳) مرتبہ ’’ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم یا سلام ‘‘ روزانہ پڑھیں۔
آپ بھی تین سو تیرہ (۳۱۳) مرتبہ ’’ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم یا سلام ‘‘پڑھ کر ان پر بھی دم کریں اور ان کی دوائی پر بھی دم کریں اور پانی پر بھی دم کر کے ان کو پلائیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

