بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عمارت خریدنے سے زمین کی ملکیت

سوال

اگر ہم کسی شخص سے کوئی عمارت خریدیں، لیکن عمارت جس زمین کے ٹکڑے پر بنی ہے وہ نہیں خریدا تو اب اگر کسی وجہ سے عمارت ٹوٹ جائے یا گر جائے تو کیا ہم اس زمین پر کوئی نئی عمارت بنا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

جس زمین پر  فلیٹ بناکر فروخت کیے جاتے ہیں اس بلڈنگ یا عمارت میں  ہر فلیٹ  یا منزل کا مالک اپنے فلیٹ کے مارکیٹ ریٹ کے حساب سے زمین میں ملکیت رکھتا ہے، جب یہ عمارت منہدم ہوگی اسی حساب سے ان کے درمیان رقم تقسیم ہوگی۔یا باہمی اتفاق سے اگر دوبارہ بلڈنگ بنانا چاہیں تو اس کا بھی اختیار ان کو ہوگا۔

"سفل مجرد مشترك والعلو لآخر وعلو مجرد مشترك والسفل لآخر قوم کل واحد من ذلك علی حدة، وقسم بالقیمة عند محمد، و به یفتی"  (الدر المختار مع الشامیة، کتاب القسمة، مطلب: في الرجوع عن القرعة، زکریا ۹/۳۸۳، کراچی ۶/۲۶۴) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200281
تاریخ11-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں