بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علایا یا  الایا  نام کا مطلب

سوال

"علایا"  یا  "الایا "  نام کا مطلب بتا دیں،الف سے صحیح  ہے یا عین سے؟

جواب

لفظِ "علایا"  درست نہیں، "عَلیا"(عین پر زبر) کا معنی ہے:ہر بلند چیز ، اونچی جگہ، آسمان، پہاڑ کی چوٹی، عزت و شرافت۔ اور اگر عین پر پیش ہو "عُلْیَا" تو اس کا معنی ہے:  بلند ، اونچی۔  "عُلْیَا" نام رکھنا درست ہے۔

"اَلَایَا" ، "الیۃ"  کی جمع ہے، جس کا معنی ہے: سرین،سرین کی چربی اور گوشت، پنڈلی یا پیر کا ابھرا ہوا گوشت۔

اس معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے ناموں پر نام رکھا جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200279
تاریخ10-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں