عورتوں کا ہاتھ اور پاؤں کا حجاب کرنا
سوال
کیا عورتوں کا ہاتھ اور پاؤں حجاب میں داخل ہے؟
جواب
عورت کے ہاتھ (گٹوں تک) اور پیر (ٹخنوں تک) حجاب میں داخل نہیں ہیں، یعنی غیر محرم کے سامنے دستانے پہن کر ہاتھ چھپانا ، اسی طرح ٹخنوں تک دونوں پیروں کو چھپانا فرض نہیں ہے, البتہ اگر کوئی احتیاط کی غرض سے کرے تو اچھا ہے۔ اور جہاں فتنے کا اندیشہ ہو وہاں ہتھیلیوں کا چھپانا بھی ضروری ہوگا، اسی کے اعتبار سے موجودہ دور کے فتاویٰ میں احتیاطاً ہتھیلیاں چھپانے کا حکم دیا گیا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

