’محمد ارمان علی‘ نام رکھنا
سوال
میں نے اپنے بیٹے کا نام ’’محمد ارمان علی‘‘ رکھا ہے۔ کیایہ نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب
’’ارمان‘‘ اردو زبان کا لفظ ہے، بمعنی آرزو۔ ’’محمد ارمان علی‘‘ یہ نام رکھا جاسکتا ہے، تاہم کسی نبی علیہ السلام یا کسی صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے، آپ صرف ’’محمدعلی‘‘ نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200269
تاریخ10-11-2019

