صرف فرائض کی ادادئیگی سے غسل کا حکم
سوال
کیا غسل کے تین فرائض ادا کرکے غسل ہو جاتا ہے یا سنتیں ادا کرنا ضروری ہے؟ مطلب یہ ہے کہ غسل کے تین فرائض ادا کر کے غسل ہو جاتا ہے یا نہیں؟
جواب
فرائض کی ادائیگی سے غسل ہوجاتا ہے، پاکی کا حکم آجاتا ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ غسل سنت کے مطابق کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200260
تاریخ09-11-2019

