عورت کے لیے مہندی کو لازمی سمجھنا
سوال
عورت کے لیے مہندی لگانا کتنا ضروری ہے؟ چندخواتین بہت ضروری سمجھتی ہیں اور یہ تک کہتی ہیں کہ اگر عورت کے ناخن مہندی سے لال نہ ہو تو ان کی نماز نہیں ہوتی، اور بعض خواتین کوئی خاص مقدار کا بھی کہتی ہیں کہ اتنی مقدار کی مہندی ساری زندگی میں لگانا ضروری ہے۔
جواب
خواتین کے لیے مہندی لگانا شرعاً لازم اور ضروری نہیں، بلکہ جائز ہے۔ مذکورہ خواتین جو مہندی کو لازمی سمجھتی ہیں یا مہندی کی خاص مقدار کو لازمی سمجھتی ہیں، ان کا خیال غلط اور بے اصل ہے۔ شرعاً اس کی کوئی حیثیت نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

