بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکے کی پیدائش کے لیے کیا وظیفہ/ عمل کریں؟

سوال

میرے چار بچے ہیں، پانچواں ابھی ہونے والا ہے، میری بیو ی کی بڑی کی خوا ش ہے کہ اللہ تعالی ہمیں بچہ دے ، اس بارے میں کوئی مشورہ دیں۔ 

جواب

بچہ ہو یا بچی ، دونوں اللہ تعالی کی نعمتیں ہیں، اصل یہ ہے کہ ان کی تربیت کا اہتمام اور ان کے نیک بننے کی فکر ہو، اللہ تعالی نے آپ کو چار بچے دیے ہیں، اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں اور  یہ دعا کریں کہ اللہ نیک صالح اولاد سے نوازے ، خواہ بچہ ہو یا بچی۔

باقی اولادِ نرینہ کی خواہش پوری کرنے کے لیےاوّل و آخر درود  پڑھ کر روزانہ ’’یَا اَوّلُ‘‘ سوبارپڑھیں  اور 40 دن تک یہ وظیفہ جاری رکھیں۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144103200214
تاریخ07-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں