ایزی پیسہ اکاؤنٹ
سوال
ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے سے مفت منٹس اور ایم بی ملتی ہیں، کیا وہ جو یہ مفت دیتے ہیں سود ہے؟
جواب
موبائل اکاؤنٹ کھلوانے کی صورت میں رقم رکھنے کے بدلہ میں جو فری منٹس/فری انٹرنیٹ دیے جاتے ہیں، وہ سود کے حکم میں ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، اور ایسا اکاؤنٹ کھلوانا بھی جائز نہیں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200202
تاریخ07-11-2019

