بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا حکم

سوال

بٹ کوئن کی ٹریڈنگ جائز ہے یا نہیں؟

بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے ،اس کا صرف انٹرنیٹ پر ہی استعمال ہے، ایک بٹ کوئن 9325 ڈالر پر۔  اس کو اکاؤنٹ میں رکھنے سے کبھی اس کا ریٹ زیادہ ہوتا ہے، کبھی کم ہوتا  ہے، اگر ریٹ زیادہ ہوا اور مارکیٹ میں اس کی مانگ زیادہ ہو تو میرے پاس جو ایک بٹ کوئن ہے جو 9325 کی شکل میں پڑا ہے، اس میں سے ڈالر زیادہ ہوں گے وہ بھی بڑھ جاتا  ہےاور اس طریقے سے میرے پاس ڈالر بھی زیادہ ہوں  گے، اگر کم تو میرے 9325 ڈالر سے بھی کم ہوں گے، کیا یہ ٹریڈنگ سود میں تو نہیں آتی اور کیا یہ حلال ہے کہ  حرام ؟

جواب

’’بٹ کوائن‘‘ کامعاملہ مشکوک ہے، اورپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے، اس لیے اس کی خریدوفروخت  نیز  اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:

ڈیجیٹل کرنسی اور ون کوائن (Onecoin) کمپنی کا کاروبار!

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200183
تاریخ06-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں