حمل میں طلاق دینا
سوال
کیا دورانِ حمل طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟
جواب
دورانِ حمل طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، اور عدت وضع حمل یعنی بچہ کی پیدائش ہے۔ "وطلاق الحامل یجوز عقیب الجماع". (الہدایۃ ۲/۳۵۶) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200176
تاریخ05-11-2019

