انشورنس کمپنی کو کرایہ پر جگہ دینا
سوال
انشورنس کمپنی والوں کو جگہ کرائے پر دینا جائز ہے؟
جواب
مروجہ انشورنس سود اور جوئے کا مجموعہ ہونے کی بنا پر ناجائز ہے، لہذا ایسے ادارےکو اپنی جائیداد کرایہ پردینا گناہ کے کام میں معاونت ہے جوکہ شرعاً ناجائزہے، اس لیے مذکورہ انشورنس کمپنی کو کرایہ پر جگہ دینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200165
تاریخ05-11-2019

