بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

استاد یا ممتحن کا طلبہ کو زبردستی اپنی لکھی ہوئی کتاب یا رسالہ خریدنے پر مجبور کرنے کا حکم

سوال

امتحان کے وقت ممتحن، امتحان دینے والے طلبہ سے یا درس کے دوران کوئی استاد  پڑھنے والے طلبہ سے سے اپنی لکھی ہوئی کتاب یا رسالہ خریدنے کے لیے زبردستی کرے،  یہاں تک کہ ایسا بھی کہتا ہے کہ جو نہیں خریدے گا اس کا امتحان نہیں لیا جائے گا، تو کیا اس قسم کی زبردستی کرنا شرعاًجائز ہے؟

جواب

ادارے / بورڈ کی طرف سے جو تعلیمی نصاب مقرر ہو، اس کے علاوہ کسی استاذ  یا ممتحن کا ذاتی طور پر  درس یا امتحان کے دوران یا کسی بھی وقت طلبہ کو اپنی لکھی ہوئی کتاب یا رسالہ خریدنے پر مجبور کرناشرعاً جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200153
تاریخ05-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں