زاہد عمران نام رکھنا
سوال
’’زاہد عمران‘‘ نام کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
’’زاہد‘‘ کے معنی ہیں: "بے رغبت ہونا"، اس سے مراد دنیا سے بے رغبت شخص ہوتاہے۔ اور ’’عمران‘‘ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے والد کا نام تھا، اسی طرح حضرت مریم کے والد کا نام بھی عمران تھا، جس کا ذکر قرآنِ مجید میں ہے۔ مذکورہ نام رکھنا درست ہے۔
المغرب في ترتيب المعرب (1 / 213):
"(ز هـ د) : (زَهِدَ) فِي الشَّيْءِ وَعَنْ الشَّيْءِ زُهْدًا وَزَهَادَةً إذَا رَغِبَ عَنْهُ وَلَمْ يُرِدْهُ وَمَنْ فَرَّقَ بَيْنَ زَهِدَ فِيهِ وَزَهِدَ عَنْهُ فَقَدْ أَخْطَأَ". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

