فیاض احمد نام رکھنا
سوال
’’فیاض احمد‘‘ نام کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
’’فیاض‘‘ کے معنی انتہائی سخی کے ہیں ، جب کہ ’’احمد‘‘ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماءِ گرامی میں سے ہے، دونوں نام ملا کر ’’فیاض احمد‘‘ نام رکھنا بھی درست ہے، اسی طرح سے دونوں اسماء کو جدا جدا کرکے صرف’’فیاض‘‘ یا صرف ’’احمد‘‘ بھی نام رکھ سکتے ہیں۔
فَيّاض : (معجم الرائد):
’’(اسم) فياض : « رجل فياض »: كريم جواد كثير العطاء‘‘. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

