رامش نام رکھنا
سوال
’’رامش‘‘ نام کے معنی کیا ہیں ؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
’’رامش‘‘ فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی آرام، خوشی، مشورہ اور سروں کا ملاپ ہے، لہذا یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، لیکن مناسب ہے کہ بچوں کا نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا نیک مسلمان مردوں کے نام پر رکھا جائے۔
فیروز اللغات میں ہے:
"رامش: (ف-ا-مث) (1) آرام، آسائش، استراحت (2)خوشی، مسرت (3)خوشی میں گانا (4)صلاح، مشورہ (5)سروں کا میل ،ہم سازی". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

