بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چاند خاور نام رکھنا

سوال

’’چاند خاور‘‘  نام کے معنی کیا ہیں? کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں?

جواب

 ’’چاند‘‘  ہندی زبان کالفظ ہے جوایک  مشہور سیارے  کا نام  ہے ۔اس کے علاوہ ’’فیروز اللغات اردو جامع‘‘ میں چاند کے  آٹھ معانی اور بھی لکھے گئے ہیں۔باقی  ’’خاور‘‘  فارسی زبان کالفظ ہے جس کامشہور معنی مشرق،مغرب ہے ۔نیز سورج کو بھی خاور کہاجاتا ہے۔

                ’’چاند خاور‘‘نام رکھنا  اگر  چہ منع تو نہیں ہے، لیکن بہتر یہ ہےکہ انبیاء علیہم السلام ،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین،تابعین ،تبع تابعین  اورسلف ِ صالحین رحمھم اللہ  کے ناموں  میں سے کوئی نام  رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200132
تاریخ05-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں