بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قضا روزے سحری کے بغیر رکھنا

سوال

قضا روزے سحری کیے بغیر رکھ سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی روزے کے لیے سحری میں کچھ کھانا پینا مستحب ہے، ضروری نہیں ہے، البتہ قضا  روزے کے لیے ضروری ہے کہ جس دن قضا روزہ رکھنا چاہتا ہے اس  دن  کی صبحِ صادق کے طلوع سے پہلے (یعنی فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے)  روزے کی نیت کر لے، رات سے بھی روزے کی نیت کر سکتا ہے، اگر طلوعِ صبحِ صادق سے پہلے پہلے روزے کی نیت نہیں کی تو اس دن قضا روزہ رکھنا درست نہ ہو گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 380):
"(والشرط للباقي) من الصيام قران النية للفجر".
 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200130
تاریخ05-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں