احرام کی چادر تبدیل کرنا
سوال
اگر احرام ناپاک ہو جاۓ تو کیا تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
جواب
احرام کی چادریں تبدیل کی جاسکتی ہیں،اس میں شرعاً کوئی حرج نہٰیں۔ البتہ دورانِ احرام (یعنی عمرہ یا حج ادا کرنے سے پہلے درمیان میں چادر تبدیل کرنے کی نوبت آجائے تو) نئی چادر لیتے ہوئے اس پر خوش بو لگانے کی اسی طرح خوش بو لگی ہوئی نئی چادر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200101
تاریخ03-11-2019

