مغرب کے بعد مرغی ذبح کرنا
سوال
بڑے شہروں میں مرغی عموماً رات کو بھی فروخت ہوتی ہے،مجھے مغرب کے بعد مرغی ذبح کرانے میں کراہت لگتی ہے۔ شریعت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں؟
جواب
جب روشنی کاانتطام بہتر نہ ہو تو رات کے وقت کسی جانور کو ذبح کرنا پسندید ہ نہیں ہے، البتہ اگر روشنی کامناسب انتظام ہو اور ذبح کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو تو رات کو بھی ذبح کرسکتے ہیں.
البحرالرائق میں ہے:
"ویجوز الذبح في لیالیها إلا أنه یکره؛ لاحتمال الغلط في الظلمة". (176/8) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

