بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وضو کے فرائض

سوال

وضو کے فرائض بتائیں؟

جواب

وضو کے فرائض چار ہیں:

۱- ایک مرتبہ پورا چہرہ دھونا۔ 

۲- ایک مرتبہ کہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں کو دھونا۔

۳- ایک چوتھائی سر کا مسح کرنا۔

۴- ایک مرتبہ ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا۔

مذکورہ اعضاء اور مقدار میں سے ایک بال برابر جگہ بھی خشک رہ گئی تو فرض ادا نہیں ہوگا۔

النتف في الفتاوى للسغدي (1 / 16):
"فأما طهارة التعبد فعلى وجهين: بالماء والتراب، فأما التي بالماء فعلى وجهين: وضوء واغتسال، ففرض الوضوء أربعة أشياء عند الفقهاء وعند أبي عبد الله: 1 غسل الوجه 2 واليدين 3 والرجلين 4 ومسح ربع الرأس". 
 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200078
تاریخ03-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں