بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قادیانی کمپنی کی پہلے سے موجود مصنوعات کے استعمال کا حکم

سوال

میرے ایک جاننے والے نے ایک اسٹیبلائزر مجھے دیا ہے، جو کہ  universal  کا ہے، جو قادیانی کمپنی کا ہے، تو میں اب کیا کروں؟

جواب

قادیانی مصنوعات  کی خریداری غیرتِ ایمانی کے خلاف ہونے کی وجہ سے شرعاً و اخلاقاً  ممنوع ہے، تاہم اگر کسی کے پاس پہلے سے کوئی چیز موجود ہو یا کسی نے ہدیہ کی ہو تو اسے ضایع کرنے کی ضرورت نہیں، استعمال میں لا سکتے ہیں۔ اس صورت میں کمپنی کے نام کو ہٹا دیا جائے، تاکہ کسی کے لیے بد گمانی کا سبب نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200069
تاریخ02-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں