بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پانی کے پاس سے گزرتے وقت سورہ کوثر کا پڑھنا

سوال

کیا کسی حدیث میں اس بات کا ذکر ہے کہ پانی سے گزرنے کے وقت سورہ کوثر پڑھنا مغفرت کا باعث ہے؟

جواب

اس قسم کی کوئی روایت کتبِ حدیث، کتبِ تفسیر ، فضائلِ سور کی کسی کتاب میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکی،  اس لیے بلا تحقیق اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200057
تاریخ02-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں