جمعہ کے اردو بیان کے دوران درود سری طور پر پڑھنا
سوال
کیا جمعہ کے اردو بیان کے دوران درود سری طور پر پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جمعہ کےاردو بیان کی حیثیت جمعہ کے خطبے کی نہیں، عام بیان کی ہے، دل مٰیں درود پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہٰیں، البتہ اس میں بھی آداب کا لحاظ رکھنا چاہیے۔
"لایجب الإنصات للقرآن إلا في موضعین في الصلاة، والخطبة، ثم نقل عن أکثر العلماء أن الإنصات واجب علی من سمعها، ومن لم یسمعها". (عمدة القاري شرح البخاري، باب الاستماع إلی الخطبة، تحت رقم الحدیث: ۹۲۹) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

