بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا دعوت میں جانا

سوال

آج کل جو شادی کی تقریبات ہو رہی ہیں، جیسے منگنی بارات ولیمہ وغیرہ ان میں اگر کوئی غیر شرعی کام نہ ہو، جیسے: ناچ گانا تصویر سازی اور مخلوط تقریبات، بس مہمانوں کو بلاکر کھانا کھلانا اور رخصت کر دینا تو کیا ایسی تقریبات میں جانا اور وہاں کھانا کھانا جائز ہے؟ کیا کوئی عورت اپنے بہن بھائیوں کی ایسی تقریبات میں شرکت کر سکتی ہے اور وہاں کھانا کھا سکتی ہے؟ 

جواب

اگر تقریب غیر شرعی امور سے خالی ہو، جیساکہ سوال میں مذکور ہے، تو عورت شرعی قیودات کے ساتھ  شرکت کرسکتی ہے اور کھانا کھاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200049
تاریخ01-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں