بے وضو اقامت کہنا
سوال
اگر بے وضو آدمی نے اقامت دی تو کیا نماز درست ہے؟
جواب
بے وضو اقامت کہنا مکروہِ تحریمی ہے، البتہ نماز پر اس سے کوئی فرق نہٰیں پڑے گا ، نماز درست ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 392):
"(ويكره أذان جنب وإقامته وإقامة محدث لا أذانه) على المذهب". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200047
تاریخ01-11-2019

