بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کمپنی کی تشہیر کے لیے جمعہ مبارک کی پوسٹ بنانا

سوال

 جمعہ کی مبارک باد دینے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر کوئی شخص جمعہ کی مبارک باد  کی پوسٹ بنائے؛ تا کہ مبارک باد بھی دے دے اور اپنی کمپنی کی شہرت بھی ہو جائے،تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟

جواب

جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہو نے کی دعا دینا ہے، اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں  بذاتِ خود حرج نہیں ہے، البتہ اس طرح مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا  اور اس کو دین کا حصہ سمجھنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا جائز نہیں۔ جہاں اس کے التزام کا اندیشہ ہو تو وہاں اس کی مستقل عادت نہ بنائی جائے۔

 جمعہ کی مبارک باد دینا چوں کہ برکت کی دعا دینا ہے، لہذا اس میں اخلاص ضروری ہے، کمپنی کی تشہیر کی نیت سے جمعہ مبارک کی پوسٹ بنانا اخلاص اور دینی آداب کے منافی ہے، لہذا  اس سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200044
تاریخ01-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں