مدارسِ اسلامیہ میں قسم کے کفارہ کی رقم دینا
سوال
کیا مدارسِ اسلامیہ کے غرباء فنڈ میں کفارہ قسم کی رقم دینے سے کفارہ ادا ہوگا؟
جواب
اگر مدرسے میں اس بات کی صراحت کے ساتھ رقم دی جائے کہ یہ قسم کا کفارہ ہے اور ان کے ہاں اس بات کا اہتمام ہو کہ اس رقم سے دس متعین مستحق طلبہ/فقراء کو دو وقت کا کھانا کھلادیتے ہوں یا انہیں لباس فراہم کردیتے ہوں تو ان کو کفارہ کی رقم دی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200018
تاریخ30-10-2019

