بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیت المقدس مسجد حرام کی کس سمت میں واقع ہے؟

سوال

قبلہ اوّل یعنی بیت المقدس مسجدِ حرام کی کس جانب میں ہے?

جواب

’’بیت المقدس‘‘  ملکِ شام (قدیم) میں ہے، اور ملک شام مکہ کے شمال کی جانب واقع ہے،  چنانچہ ’’بیت المقدس‘‘  مسجدِ حرام (بیت اللہ) کے شمال کی جانب واقع ہے، البتہ عینِ شمال میں نہیں ہے، بلکہ شمال سے کچھ مغرب کی جانب مائل ہے، اور بیت اللہ ملکِ شام کے جنوب کی جانب ہے، لیکن عینِ جنوب میں نہیں، بلکہ کچھ مشرق کی طرف مائل ہوکر، اس لیے بیت المقدس یا ملک شام والوں کا قبلہ جنوب (مائل بمشرق)  کی طرف ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200017
تاریخ30-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں